مسلم لیگ(ن)کاایجنڈاملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوام سہولیات فراہم کرناہے انجینئرامیرمقام

پشاور۔15 مئی ( اے پی پی )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کاایجنڈاملک کی ترقی کیلئے عملی کام اور عوام سہولیات فراہم کرناہے، اپوزیشن نے بلاجوازتنقیداورترقی کے راستے میںروڑے اٹکانے کی روش اپنارکھی ہے، بلاامتیاز خدمت کی بدولت پاکستان کے عوام نے مینڈیٹ دیاہے اورآئندہ بھی بہترین ومعاشی استحکام کی پالیسیوں،فلاح وبہود اورعوام کی بلاامتیاز خدمت کی بدولت صوبہ خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںبرسراقتدارآئینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے خوازہ خیلہ میں گرڈ سٹیشن شین فیڈراورخوازہ خیلہ بےدرہ فیڈرکاافتتاح کے بعدایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔