- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) عدالت عظمیٰ میں بھی سرخرو ہوگی ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا مکمل احترام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے یہ کہہ کر عدالت عظمیٰ کا وقار مجروح کیا ہے کہ وہ کمیشن کا بائیکاٹ کریں گے ، وہ انہی نکات کا اعادہ کررہے ہیں جو سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیربحث آچکے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32924
- Advertisement -