اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو نواز شریف کی جگہ وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے جبکہ ان کے ممبر قومی اسمبلیمنتخب ہونے تک سابق وزیر شاہد خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔ ہفتہ کو پنجاب ہاﺅس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے سامنے شہباز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کے لئے نامزد کیا جبکہ ان کے ممبر قومی اسمبلی منتخب تک سابق وزیر شاہد خاقان عباسی کے عبوری وزیر اعظم نامزدگی کا اعلان کیا جس کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر توثیق کی۔نواز شریف نے کہاکہ شہباز شریف کی قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے تقریباً 55دن لگتے ہیں اس دوران شاہد خاقان عباسی عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔