مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

100
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی اور مسلم لیگ (ق)نے عدم اعتماد میں وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔