لاہور۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ق) نے8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔
اس حوالے سے ترجمان ( ق) لیگ نے بتایا کہ ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 17 سیٹوں پر مسلم لیگ( ق) کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 32 ، بلوچستان، کے پی اسمبلیوں کے لیے 4، 4 اور سندھ اسمبلی کیلئے 12 امیدواروں کوٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔