مسلم لیگ (ن)چیئر مین اور ڈپٹی چیئر میں سینیٹ کیلئے مطلوبہ تعداد آسانی سے حاصل کریگی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

80

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)چیئر مین اور ڈپٹی چیئر میں سینیٹ کے انتخاب کیلئے مطلوبہ تعداد آسانی سے حاصل کریگی۔ہفتہ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق اتحادی جماعتوں کیساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی جبکہ ایک یا دو جماعتوں کیساتھ اب بھی مشاورت جاری ہے ، توقع ہے کہ رات تک مکمل ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں میں کوئی اختلاف رائے نہیں اور تمام ایک پیج پر ہیں۔قبل ازیں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت اسلامآباد میں پارٹی کے سینئر رہنماوں اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے امیدواروں پر غور کیا گیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔