مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

101

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف سے بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں ملک کی عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر محمدنواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔