اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکے عوام نے گلگت بلتستان کے عوام کی طرح محمد نواز شریف کے ملک کی ترقی سے متعلق وژن کو ووٹ دے کر بھاری مینڈیٹ دے کر کامیاب کیا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی …
مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں بھی گلگت بلتستان کی طرز پر ایک صاف اور شفاف حکومت قائم کرے گی، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکے عوام نے گلگت بلتستان کے عوام کی طرح محمد نواز شریف کے ملک کی ترقی سے متعلق وژن کو ووٹ دے کر بھاری مینڈیٹ دے کر کامیاب کیا۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی وزیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام سیاسی اعتبار سے بہت باشعور ہیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں بڑی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھمبر تا فاروڈ کہوٹہ درجنوںجلسوں میں شرکت کے دوران عوام کے جذبات کو دیکھ کر بھا نپ لیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں واضح برتری حاصل کر کے ایک مضبوط حکومت بنائے گی۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر میں بھی گلگت بلتستان کی طرز پر ایک صاف اور شفاف حکومت قائم کرے گی اوراس حکومت میں گڈ گورننس کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔








