مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے بھرپور اعتماد پر پورا اترے گی‘چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے بھرپور اعتماد پر پورا اترے گی۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کے بھرپور اعتماد پر پورا اترے گی۔ انہوں نے یہ بات آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی اکثریت سے کامیابی دلوائی ہے۔

Leave a Reply