مسلم لیگ ن حکومت کی اولین ترجیح کھیلوں کے میدان اباد کرنا ہے ،ممبر صوبائی اسمبلی

81

نمائندہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):کھیلتا پنجاب سپورٹس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے مقابلے راولپنڈی ڈویژن میں بھی کامیابی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں گوجر خان میں انٹر کلب ڈویژن لیول کے کبڈی کے شاندار مقابلے سوار محمد حسین شہید سپورٹس کمپلیکس گوجر خان سٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔

بیول کبڈی کلب نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے جہلم کبڈی کلب کو تینتیس کے مقابلے میں چالیس پوائنٹ سکور کر کے فائنل میچ میں شکست دی اور ڈویژن لیول کے فائنل میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

۔مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہورگورائیہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے کبڈی کے مقابلوں کا افتتاح کیا

۔ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ایک مرتبہ پھرنوجوانوں نے پنجاب کے روائتی کھیل کبڈی میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ہے ۔ا

نہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے اس کی اولین ترجیح نوجوانوں سے کھیلوں کے میدان آباد رکھنا ہوتی ہے،اس مرتبہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سب سے پہلے نوجوانوں کے لئے ہی پروگرامز شروع کئے ہیں۔

انہوں نے اپنے علاقے میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے کے لئے بیول میں سٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگلے دس دن میں اس سٹیڈیم کاسنگ بنیاد رکھ کر تعمیراتی کام کا افتتاح کر دیا جائے گا۔