مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج کو مسترد کردئیے

138
Election
Election

پشاور۔ 13 فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان پی ایم ایل نے الزام لگایا ہے کہ صوبے میں جعلی فارم 45 کا اجراء ہوا، پولنگ اوسط اتنی ہے ہی نہیں جتنا فارم 45 میں بتایا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے ایک ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نام کی اس وقت کوئی پارٹی موجود نہیں اور آزاد امیدواروں کے گروپ کو پارٹی نہیں کہا جاسکتا، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے۔

اختیار ولی نے الیکشن کمیشن سے 10 حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک 10 حلقے کھلیں گے نہیں تب تک انتخابی نتائج کوئی جماعت تسلیم نہیں کرے گی۔اختیارولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں تیسری جعلی اسمبلی بنا کر پختون قوم کو پتھر کے زمانے میں بھیج دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں انارکی پھیل رہی ہے ۔