مسلم لیگ (ن) عوام کی حمایت سے 2018ءکے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، مفتاح اسماعیل

84

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حمایت سے 2018ءکے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی، ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول جماعت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین متحد ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی طرح پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔