مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد میں لوکل باڈیز انتخابات کے لئے 7 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

112
Muslim League (N) government

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد میں لوکل باڈیز انتخابات کے لئے 7 رکنی کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پارٹی صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کمیٹی میں فرح ناز، سردار مہتاب ، ساجد عباسی ، ظہور شاہ ، محمد دائود، وحید الحسن اور اللہ دتہ شامل ہوں گے ۔ کمیٹی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پارٹی امیدواروں کےحوالےسے سفارشات پیش کرے گی۔