مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لئے ہر محاذ پر آواز بلند کی ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

159
Engineer Amir Maqam
Engineer Amir Maqam

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے اعزاز میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری اسامہ زاہد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر مملکت وجہیہ قمر، بلال اظہر کیانی، صدر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر، سینئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس، جنرل سیکرٹری طارق فاروق، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد، ممبر بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ، سابق وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نحقی،

سابق وزیر قانون فاروق احمد طاہر، سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر افتخار گیلانی، یوتھ میڈیا ٹیم کے صدر علی خان یوسفزئی، چیئرمین رابطہ بورڈ سردار طارق، سابق ممبر اسمبلی راجہ ریاست، چوہدری رخسار، سابق وزیر فاروق سکندر، یوتھ ونگ کے صدر سردار یاسر منشا، چیئرپرسن خواتین ونگ سحرش قمر، سینئر نائب صدر نبیلہ ظفر، چیئرمین یوتھ ونگ فاتح محمود کیانی سمیت مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر یو اے ای میں مقیم ،وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کے دیرینہ دوست عاصم خان اور الیاس خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ افطار کے موقع پر کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے کردار، موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی ہمارے دلوں میں بستی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ قائد نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کی قیادت میں ہم کشمیری عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ “مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مضبوط قیادت کے ساتھ مل کر کشمیری عوام کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ آزاد کشمیر میں ترقی، خوشحالی اور استحکام ہمارا مشن ہے، اور ہم اس مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔