مسلم لیگ ن کا 28 فروری کو سکھر میں ورکرز کنونشن

81

سکھر۔ 18 فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ سکھر کی جانب سے 28 فروری کو سکھر میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے کمپین کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ورکرز کنونشن کی کامیابی اور تشہیر کیلئے ریلی نکالی گئی اور سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کیلئے سوشل میڈیا کمپین کا آغاز کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی جو نیو پنڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی ، ریلی میں شریک مسلم لیگ ن سکھر کے عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

اس موقع پر خورشید احمد میرانی نے کہا کہ ریلی کا مقصد 28 فروری کو ہونے والے ورکرز کنونشن کی آگاہی اور کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے سکھر کی عوام کو جگانے اور اپنے حق کے لئے لڑنے سمیت سکھر کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکھر کے سینئر نائب صدر اللہ داد بوذدار ،میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالفتاح ابڑو ،تعلقہ روہڑی کے صدر فہیم گرگیج، بابو کھوسو ،وزیر علی شیخ ، سکھر سٹی کے صدر نعیم بدر قریشی، جنرل سیکریٹری چوہدری محمد خالد آرائیں، اظہار بٹ و دیگر عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔