مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے،وفاقی وزیر تجارت

گوجرانوالہ۔13 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صدق دل سے ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںروشن پاکستان کی منزل ہر گزرنے والے دن کے ساتھ قریب آتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں مصدق حسین کی قیادت میں …

گوجرانوالہ۔13 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صدق دل سے ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے ، وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میںروشن پاکستان کی منزل ہر گزرنے والے دن کے ساتھ قریب آتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما میاں مصدق حسین کی قیادت میں آنے والے ارائیں برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت 3سال میں ملک کے اندر امن لے آئی ہے اور آج ایک بہتر پاکستان عوام کے سامنے موجود ہے جس میں توانائی بحران ماضی کی نسبت بہت کم ہو چکا ہے ، انڈسٹری کا پہیہ چل رہا اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے ،اپوزیشن جماعتیں بالغ نظری کاثبوت دیں اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply