مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ماروی میمن

سکھر ۔3مئی(اے پی پی )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پانامہ لیکس کی آڑ میں حکومت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے گیسٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے قائم …

سکھر ۔3مئی(اے پی پی )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پانامہ لیکس کی آڑ میں حکومت کو ڈی ریل کرنے کی سازش کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے گیسٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے قائم مقام صدر اعظم خان، جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری و اطلاعات و نشریات خورشید احمد میرانی اور دیگر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply