31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومضلعی خبریںمسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محکمہ سکولز و محکمہ ہائیر ایجوکیشن...

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محکمہ سکولز و محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ریکارڈ اصلاحات متعارف کروائیں ،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

- Advertisement -

لاہور۔18فروری (اے پی پی):وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے منگل کو وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت محکمہ سکولز اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ریکارڈ اصلاحات لائی ہے۔

سرچ کمیٹی نے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں پر بہت محنت کی ہے،سابقہ دور میں وائس چانسلرز کی مستقلی پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اور وزیر تعلیم پنجاب نے بغیر کسی سفارش اور مداخلت کے وی سیز کی تعیناتیوں پر کام کیا اور تمام وی سیز اپنی قابلیت پر منتخب ہوئے۔

- Advertisement -

ایسی مثال ماضی میں دیکھنے کو نہیں ملی۔ وزیر تعلیم نے تمام یونیورسٹی سربراہان کو تعلیمی اداروں کو مستحکم اور سنٹر آفس ایکسیلینس بنانے کا ٹاسک دیا اور اگلے 4 سالوں میں پاکستان کی یونیورسٹیوں کو ٹاپ 100 رینکنگ میں لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام وائس چانسلرز طلبا کو سکلز سکھانے پر توجہ دیں آئندہ فنڈز کو سکلز سکھانے سے مشروط کیا جا سکتا ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت وائس چانسلرز کو سو فیصد خودمختار بنانا چاہتی ہے۔ یونیورسٹیوں کو گلوبل سٹینڈرڈ پر لائیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ وی سیز کانفرنس میں پنجاب کی تمام جامعات کے سربراہان شریک تھے جس میں جامعات میں ریسرچ کلچر کو پروموٹ کرنے اور جدید ریسرچ لیبز بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ جامعات میں گورننس، کوالٹی ایشورنس، فنانشل مینجمنٹ، قومی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب سمیت دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=562533

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں