ایبٹ آباد۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اقتصادی صورتحال بہتر بنا کر ملک کو ترقی پر گامزن کر دیا گیا ہے، ترقی کے راستہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، عوام نے …
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوامی خدمت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی خدمت اور علاقہ کی ترقی، خوشحالی اور بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اقتصادی صورتحال بہتر بنا کر ملک کو ترقی پر گامزن کر دیا گیا ہے، ترقی کے راستہ میں روڑے اٹکانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، عوام نے ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا ہے، آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ وہ گذشتہ روز گورنمنٹ مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ افتتاحی تقریب سے تحصیل ناظم حویلیاں ارسل پرویز، ملک ریاست دکھن پیسر، بابو محمد شفیع اور مجیب الرحمن جدون رجوعیہ نے بھی خطاب کیا۔








