اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹینی ڈورینس نے سوموار کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے فرانسیسی صدر کا پیغام پہنچایا۔ فرانس کے صدر فرانسس اولاندے نے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران مریم …
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز سے پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹینی ڈورینس کی ملاقات،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹینی ڈورینس نے سوموار کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے فرانسیسی صدر کا پیغام پہنچایا۔ فرانس کے صدر فرانسس اولاندے نے اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی مکمل صحت یابی کیلئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران مریم نواز اور فرانسیسی سفیر نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








