لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ لیگی امیدواروں کی وفاداریاں زبردستی بدلوائی جا رہی ہیں، ہمارے کسی امیدوار نے وفاداری تبدیل نہیں کی بلکہ ان سے یہ وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق منگل کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیپ کے نشان پر مہر …
مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ لیگی امیدواروں کی وفاداریاں زبردستی بدلوائی جا رہی ہیں، ہمارے کسی امیدوار نے وفاداری تبدیل نہیں کی بلکہ ان سے یہ وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق منگل کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیپ کے نشان پر مہر لگانے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ وہ کسے ووٹ ڈالیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اداروں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، اس ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا سب سے مشکل کام کیوں ہو گیا ہے۔







