مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا سازشوں اور وزیراعظم کےخلاف مضحکہ خیز الزامات کو خاطر میں نہ لانے اورقومی ترقیاتی ایجنڈا پرگامزن رہنے کے عزم کا اظہار

161
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت نے سازشوں اور وزیراعظم کے خلاف مضحکہ خیز الزامات کو خاطر میں نہ لانے اور قومی ترقیاتی ایجنڈا پر گامزن رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جو علاج معالجہ کیلئے لندن میں ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس کے ایک بیان میںبتایا گیا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر سفیران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون زاہد حامد، وزیر ریلوے سعد رفیق، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سینیٹر مشاہد اللہ خان اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے شرکت کی۔