مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر آج شیخوپورہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی، مریم اورنگزیب

182
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز (آج) منگل کو شیخوپورہ کا تنظیمی دورہ کریں گی۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ کا تنظیمی کنونشن منگل کو ہو رہا ہے جس سے مریم نواز خطاب کریں گی۔