22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںمسلم لیگ (ن) کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر...

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے، تہمینہ دولتانہ

- Advertisement -

وہاڑی ۔ 22 جولائی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر و ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد پارٹی پر برقرار ہے اور ملکی سیاست مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تیمارداری کے لیے آنے والے انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، راؤ اسحاق خان

اکبر علی سندھو، سابق صدر پریس کلب شاہد نیاز چوہدری اور دیگر معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔ تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بہترین کاروباری ماحول دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق کاروباری مواقع فراہم کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں