اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے پارٹی عہدوں پر نامزدگی کرنے کا مکمل اختیار نو منتخب پارٹی صدر وزیراعظم محمد نوازشریف کو دینے کی قرارداد منظور کر لی۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مرکزی کونسل کے اجلاس میں قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان پارٹی آئین کی شق 13بی کے تحت پارٹی کے کسی بھی عہدے پر …
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے مکمل اختیار وزیراعظم کو دیدیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل نے پارٹی عہدوں پر نامزدگی کرنے کا مکمل اختیار نو منتخب پارٹی صدر وزیراعظم محمد نوازشریف کو دینے کی قرارداد منظور کر لی۔ منگل کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مرکزی کونسل کے اجلاس میں قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان پارٹی آئین کی شق 13بی کے تحت پارٹی کے کسی بھی عہدے پر نامزدگی کا اختیار نو منتخب صدر محمد نوازشریف کو دیتا ہے۔ مرکزی کونسل نے یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔







