مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ اور اجتماعات سے خطاب کریں گی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

46
ضمنی انتخابات کا نتیجہ الیکشن کمشن اور اداروں کی جانبداری کے خلاف بیانیہ کی موت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے 11 جولائی سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں اور اجتماعات سے خطاب کا پروگرام جاری کر دیا۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 11 جولائی سے 15 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ اور اجتماعات سے خطاب کریں گی،

مریم نواز 11 جولائی کو ساہیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی جبکہ 12 جولائی کو جھنگ، 13 جولائی کو لیہ، 14 جولائی کو خوشاب اور راولپنڈی میں جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ 15 جولائی کو مریم نواز لاہور اور ملتان کا دورہ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی