مسلم لیگ ن کی کامیاب حکومت کو دھاندلی سے ہٹا کر عمران نیازی کو مسلط کرنے والے کرداروں کا نام 1971 کے مجرموں کے ساتھ لکھا جائے گا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا ٹویٹ

103
ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال
ای کامرس میں ہنر یافتہ نوجوان معاشی خود انحصاری حاصل کر کے ملک کی ترقی میں معاون کردار ادا کر سکتے ہیں، پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیاب حکومت کو دھاندلی سے ہٹا کر عمران نیازی کو مسلط کرنے والے کرداروں کا نام 1971 کے مجرموں کے ساتھ لکھا جائے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ تاریخ ثابت کرے گی جن کرداروں نے 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیاب حکومت کو دھاندلی سے ہٹا کر اناڑی عمران نیازی کو مسلط کرکے پاکستان کو اس انجام تک پہنچایا ان کا نام 1971 کے مجرموں کے ساتھ لکھا جائیگا۔