شیخوپورہ۔18 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر شماریات سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت مسلم لیگ ن کو دیوار کے ساتھ لگانے والوں کی ہر سازش کو عوام نے بری طرح ناکام بنا دیا ،ڈگڈی بجا کر ملک اورعوام کا وقت ضائع کرنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنیئر پاسٹر انور فضل کی طرف سے یہاں مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔