اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ امن و امان کی بحالی کیلئے آپریشن صرف کراچی میں ہو رہا ہے، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی آپریشن جاری ہے۔ بدھ کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کے حوالہ سے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے ہیں، اس کی کامیابی کا کریڈٹ سندھ حکومت کو بھی جاتا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ امن و امان کے قیام کیلئے آپریشن صرف کراچی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ملک کے دیگر حصوں میں بھی جاری ہے۔