مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی میڈیا سے گفتگو

71
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔10 مارچ (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مراد سعید یا میری جانب سے جو کچھ ہوا وہ درست نہیں ہوا‘ جو الفاظ غصہ میں میری زبان سے نکلے اب ان الفاظ کو دھرانا نہیں چاہتا، سپیکر قومی اسمبلی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور سعد رفیق صاحب کے پاس جماعت اسلامی اور فاٹا کا جرگہ آیا ہے ،اراکین جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں وہ قبول ہو گا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز مراد سعید یا میری جانب سے جو کچھ ہوا وہ درست نہیں ہوا، جو الفاظ غصہ میں میری زبان سے نکلے اب ان الفاظ کو دھرانا نہیں چاہتے ، جوکچھ ہوا وہ صحیح نہیں تھا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ مراد سعید اس سے قبل شاہد خاقان عباسی، ارسلان افتخار اور میڈیا ٹاکس میں کئی لوگوں کے گلے پڑ چکے ہیں