28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںمسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس

مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں سینیٹر پرویز رشید، وزراءمملکت بیرسٹر ظفر اللہ اور انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کو بھی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، عمران کی استدعا پر سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن بنانے کی بات کی تو عمران خان نے اس سے انکار کر دیا ، پانامہ لیکس کا کیس تو اسی دن ختم ہو گیا جب عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن تک پی ٹی آئی کسی قسم کے شواہد عدالت میں جمع نہیں کرا سکی، عمران خان کو نوازشریف کا استعفیٰ تو درکنار پرانی شیروانی کا ٹوٹا ہوا بٹن بھی نہیں ملے گا، عمران خان کو سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر اپنا جھوٹ بے نقاب ہونے پر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت کو بتانا چاہئے تھا کہ میں اپنے الزامات ثابت نہ کرنے پر شرمندہ ہوں، بینظیر بھٹو کے دو ادوار اور پرویز مشرف کے دور میں لگائے گئے الزامات کو عمران خان آگے بڑھا رہے ہیں، گزشتہ ادوار میں بھی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان کو بھی ان الزامات پر کچھ نہیں ملنے و الا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان کا آئینی ادارہ ہے، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے تحفظ اور قیام کیلئے پاکستان میں سیاسی جماعتوں، سیاسی قائدین اور سیاسی کارکنوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں تک دی ہیں۔ پارلیمنٹ کی شکل میں آئینی ادارہ ہے عوام کی ترجمانی اور سپریم کورٹ کی شکل میں آئینی ادارہ عوام کو انصاف فراہم کرتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32974

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں