مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے کیڈکی طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی لیڈر مریم نواز شریف کو ٹارگٹ کر رہی ہے، قطر میں 2006 ءسے قبل سرمایہ کاری کی گئی جبکہ لندن فلیٹ 2006ءکے بعد حسین نواز کے نام ٹرانسفرہوئے، عدالت آئین اور قانون کی روشنی میں فیصلہ …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ (ن) کی مستقبل کی لیڈر مریم نواز شریف کو ٹارگٹ کر رہی ہے، قطر میں 2006 ءسے قبل سرمایہ کاری کی گئی جبکہ لندن فلیٹ 2006ءکے بعد حسین نواز کے نام ٹرانسفرہوئے، عدالت آئین اور قانون کی روشنی میں فیصلہ کرے گی اور ہم اسے من و عن تسلیم کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت کے اندر اور میڈیا کے سامنے مختلف بیانات دینا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے ، بیانات تبدیل کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوا کرتے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت آئین اور قانون کے مطابق حق اور سچ کا فیصلہ سنائے گی جسے ہم من وعن تسلیم کریں گے۔ عدالتی کارروائی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ آج عدالت میں لندن فلیٹ کی ملکیت کے حوالے سے ثبوت جمع کرادئے گئے ہیں ۔

Leave a Reply