مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ظفر اللہ ڈھانڈلہ کا ایوان بالا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ظفر اللہ ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کرکے کسانوں کے دل جیت لئے‘ حکومت اور اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر لائحہ عمل بنائیں۔ منگل کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر اللہ ڈھانڈلہ نے کہا کہ حکومت …

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ظفر اللہ ڈھانڈلہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کرکے کسانوں کے دل جیت لئے‘ حکومت اور اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر لائحہ عمل بنائیں۔ منگل کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ظفر اللہ ڈھانڈلہ نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملکی مفاد کے لئے مل کر لائحہ عمل بنائیں تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ہو۔ انہوں نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر بوسن کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کسان دوست بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کا شعبہ بحران سے دوچار تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply