ایبٹ آباد۔ 23 ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید زلفی کے اعزاز میں یونین کونسل بگنوتر کے سیاسی رہنما شکیل عباسی، عدیل عباسی، عبدالقدیر عباسی، شبیر عباسی اور چیئرمین ویلج کونسل چہان بانڈی میرا ملک اقبال اعوان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ میں مسلم لیگ (ن) کے سابق امیدوار ضلع کونسل سردار اکرم، سابق امیدوار تحصیل کونسل سردار طاہر سلطان، سابق تحصیل نائب ناظم شجاع احمد، سابق نائب ناظم بانڈی میرا جنرل کونسلر سعید عباسی، سردار عارفین، سردار عارف، سردار سلطان، سردار صادق، سردار ارشد، ملک سردار مشتاق سمیت دیگر بانڈی میرا کے معززین علاقہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر تین اہم سیاسی شخصیات نے آئندہ باہمی مشاورت سے پارٹی کو فعال اور علاقائی تعمیر و ترقی پر سیر حاصل گفتگو کی۔ عشائیہ تقریب کے اہتمام پر لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور عمائدین علاقہ نے ملک اقبال اعوان اور شکیل عباسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔