مسلم لیگ (ن) کے نمائندے عوامی خدمت سے سرشار ہیں ،برجیس طاہر

116

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امو رکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے نمائندے اور کارکن عوامی خدمت سے سرشار ہیں اور وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوہے ہیں ۔ انہوںنے یہ بات ہفتے کو ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد میں بلدیاتی اداروں کے نو منتخب ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کے نو منتخب ارکان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے انتخاب سے جمہوری سفر کا ایک اور ہدف پورا ہوگیا