اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام مرکزی عہدیداروں کا الیکشن (آج) منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید اور ان کے ہمراہ وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر مملکت ڈاکٹر …
مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی جمع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے وزیراعظم محمد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے تمام مرکزی عہدیداروں کا الیکشن (آج) منگل کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔ پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید اور ان کے ہمراہ وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، انجینئر خرم دستگیر خان، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انوشہ رحمٰن، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ڈاکٹر آصف کرمانی، صدیق الفاروق، سینیٹر نہال ہاشمی، اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز، رفعت چوہدری، ذیشان چوہدری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔ پارٹی وفد نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے بطور پارٹی صدر انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمشنر چوہدری جعفر اقبال کے پاس جمع کروائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے الیکشن میں پارٹی صدر، چیئرمین، 6 سینئر نائب صدور، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری مالیات کے 10 عہدوں پر انتخاب کیا جائے گا۔







