مسلم لیگ (ن) کے پنجاب بھر سے پارٹی نوجوان رہنمائوں کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہو گاجس کی صدارت مریم نواز کریں گی، اجلاس میں نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور کاروبار سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا، مریم اورنگزیب

200
نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا اس دعا کے ساتھ دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ”نوجوان ترقی کا چھو لیں آسماں“....یہ وہ پروگرام ہے جسے فتنہ، فساد اور انتشار کے منصوبہ ساز نے ”سیاسی رشوت“ کہہ کر علم دشمنی کی تھی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر سے پارٹی نوجوان رہنمائوں کا اجلاس (آج)منگل کو 180 ایچ ماڈل ٹائون لاہور میں ہو رہا ہے جس کی صدارت پارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کریں گی۔

منگل کو اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن )مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں یوتھ کے تنظیمی ڈھانچے کاجائزہ لیا جائے گا، نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور کاروبار سے متعلق تجاویز سمیت نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے حوالے سے کردار اور پارٹی کی سطح پر کارکردگی پر غور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی یوتھ ڈویلپمنٹ پالیسی پر اظہار خیال کریں گی، تنظیمی اجلاس میں یوتھ چارٹر کی تیاری پر تجاویز لی جائیں گی اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔