مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں واضح اکثریت سے جیتے گی‘ محسن رانجھا

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے رائیونڈ مارچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے میں اپنے لوگوں کے کرپشن کے سکینڈل سامنے آنے پر عمران خان نے احتساب کے بجائے احتساب کمیشن کے سربراہ کو ہی گھر بھیج دیا حالانکہ انصاف کا نعرہ لگانے والے اپنے لوگوں پر لگے کرپشن کے الزامات …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن رانجھا نے رائیونڈ مارچ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے میں اپنے لوگوں کے کرپشن کے سکینڈل سامنے آنے پر عمران خان نے احتساب کے بجائے احتساب کمیشن کے سربراہ کو ہی گھر بھیج دیا حالانکہ انصاف کا نعرہ لگانے والے اپنے لوگوں پر لگے کرپشن کے الزامات پر انکوائری تک نہیں کر سکے ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعظم کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے ۔ لیکن سیاست کو چمکانے کے لئے اور ذاتی بغض و عناد کی بنیاد پر کچھ لوگ زبردستی انہیں اس مسئلے میں شامل کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply