اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر مرکزی بینکوں کو عالمی اسلامی مالی خدمات کی صنعت میں ڈیجیٹل انقلاب کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کی ضروریات پوری ہوں ۔
ڈاکٹر باقر سعودی سینٹرل بینک کے زیر اہتمام ایک سیشن کی صدارت کر رہے تھے جس کا موضوع ’’اسلامی مالیات اور ڈجیٹل انقلاب: اختراع اور لچک کے مابین توازن‘‘ تھا۔دیگر شرکا میں سعودی عرب، یو اے ای، کویت، انڈونیشیا، عمان اور دیگر مسلم ملکوں کے مرکزی بینکوں کے گورنر شامل تھے۔