جدہ ۔ 28 نومبر (اے پی پی) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امن عمل میں خواتین کے کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں قومی فیصلہ سازی، سیاست اور معاشی اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کے کردار کو یقینی بنایا جائے کیونکہ اسلام میں خواتین کے حقوق اور ان کے کردار کا واضح طور پر ذکر شامل ہے۔ پیر کو جدہ میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف الامین نے کہا کہ معاشروں کو بہتر بنانے میں خواتین کا کردار مثبت ثابت ہوتا ہے۔ کانفرنس کا موضوع ”خواتین اور انصاف“ تھا جو جمعہ کو شروع ہوئی تھی۔