لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے بطور قائمقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز جسٹس گلزار …
مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے قائمقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف اٹھا لیا‘مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حلف لیا

مزید خبریں
لاہور۔23 جولائی(اے پی پی )سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس ثاقب نثار سے بطور قائمقام چیف جسٹس آ ف پاکستان کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز جسٹس گلزار احمد،جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس اقبال حمیدالرحمن،جسٹس عمر عطاءبندیال،،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر شاہ ، ممبرپاکستان بار کونسل اعظم نذیر تراڑ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران و وکلاءبھی موجود تھے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کے ایک ہفتہ کے بیرون ملک دورہ کے دوران جسٹس ثاقب نثار بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے فرائض سرانجام دیں گے۔








