28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںمسیحی برادری اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں کاروبار کے فروغ پر...

مسیحی برادری اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں کاروبار کے فروغ پر مرکوز کریں،سیمسن اقبال

- Advertisement -

سیالکوٹ۔28اپریل (اے پی پی):رسچن بزنس الائنس کے صدر سیمسن اقبال نے کہا ہے کہ مسیحی برادری اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں کاروبار کے فروغ پر مرکوز کریں،موجودہ دور میں کسی بھی قوم کی عزت اور وقار کا انحصار اس کی معاشی ترقی سے جڑا ہوا ہے، ماضی میں مسیحیوں نے معاشی میدان میں وہ مقام حاصل نہیں کیا جو ان کا حق تھا، کاروبار محض ایک ذریعہ معاش نہیں بلکہ یہ ہماری شناخت اور وقار کی بحالی کا ایک طاقتور وسیلہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیمسن اقبال نے مزید کہا کہ خدا نے ہمیں بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے اور کاروبار ایک ایسا میدان ہے جہاں ہم ان صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنی معاشی حالت کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

صدر کرسچن بزنس الائنس نے تمام مسیحی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ روایتی ملازمتوں کے ساتھ ساتھ کاروبار کے مختلف شعبوں میں بھی قدم رکھیں ،ہمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شروع کرنے پر توجہ دینی چاہیے اور ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے ایک مضبوط کاروباری نیٹ ورک بنانا چاہیے۔

سیمسن اقبال نے یقین دلایا کہ کرسچن بزنس الائنس ہر ممکن طریقے سے مسیحی کاروباری افراد کی مدد کے لیے تیار ہے اور انہیں ہر طرح کی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں