25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںمسیحی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کی سلامتی...

مسیحی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بشپ آر ایم سیلاس گل

- Advertisement -

سیالکوٹ۔5مئی (اے پی پی):مسیحی رہنما بشپ آر ایم سیلاس گل بانی و چیئرمین سمرنا چرچ آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام مسیحی برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،تاریخ گواہ ہے کہ مسیحیوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی و بقا کیلئے اپنی جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں اور آئندہ بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت پر دن رات تعینات ہیں جس میں پاکستانی مسیحی ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں

مسیحی پاکستان کی سالمیت اور ترقی کیلئے اپنی جانی و مالی قربانیاں دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی مسیحی افواج پاکستان کے ساتھ مل کر ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،اس سے قبل بھی مسیحیوں نے 1965ءاور 1971ءکی جنگ میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور ملکی دفاع کی خاطر جانی و مالی قربانیاں دیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں آنے والی ہر ایک رکاوٹ کیخلاف اپنے عزم بلند رکھیں گے تاکہ وطن عزیز دن رات ترقی کی جانب بڑھتا رہے

- Advertisement -

ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں تاکہ اس کو زوال کی جانب گامزن کر دیں مگر افواج پاکستان ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحت رکھتے ہیں اورمسیحی برادری بھی پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592903

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں