32.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںمسیحی برادری کی اتوار کے دن کی مناسبت سے عبادت کے موقع...

مسیحی برادری کی اتوار کے دن کی مناسبت سے عبادت کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 اپریل (اے پی پی):سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر اتوار کے دن کی مناسبت سے پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ ضلع فیصل آباد کی مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے مستعد پولیس اہلکارو افسران سیکورٹی پر مامور کئے گئے تھے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں بھی علاقے میں گشت کے فرائض انجام دیتی رہیں نیز افسران خود فیلڈ میں جاکر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔

ترجمان سٹی پولیس کے مطابق سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکارو ں و افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں۔ ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578832

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں