24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومشوبزمس فرانس نے 34 سال کی عمر میں تاج اپنے نام کر...

مس فرانس نے 34 سال کی عمر میں تاج اپنے نام کر لیا

- Advertisement -

پیرس ۔16دسمبر (اے پی پی):فرانسیسی کیریبین جزیرے مارٹینیک سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ مس فرانس مقابلۂ حسن جیت لیا ۔

العربیہ کے مطابق انجلیک انگارنی-فلپون نے ایک اصول کی تبدیلی کی بدولت یہ تاج حاصل کیا جس کے تحت 24 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے ساتھ ساتھ شادی شدہ یا ماؤں کو بھی حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے مقابلہ جیتنے پر کہاکہ 2011 میں 20 سال کی عمر کی ایک نوجوان خاتون مس مارٹینیک مقابلے میں پہلی رنر اپ رہی۔ آج وہی نوجوان خاتون جس کی عمر اب 34 سال ہے، دوبارہ آپ کے سامنے کھڑی ہے تاکہ مارٹینیک اور اس کے تارکینِ وطن کے ساتھ ساتھ ان تمام خواتین کی نمائندگی کر سکے جنہیں کبھی بتایا گیا تھا کہ بہت دیر ہو چکی تھی۔

فائنل میں تیس امیدواروں بشمول ڈاکٹروں اور دندان سازوں نے حصہ لیا اور سوئمنگ سوٹ، علاقائی ملبوسات اور بال گاؤن میں پریڈ کی۔انہوں نے موسیقی کی متعدد انواع پر رقص پیش کیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد انگارنی-فلپون کو مس فرانس فرم سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس کے ایک اپارٹمنٹ تک رسائی اور سپانسرز کی طرف سے مختلف تحائف ملتے ہیں۔فرانس کا مقابلہ 35 سال بعد مس نیدرلینڈز کا مقابلہ ختم کرنے کے چند دن بعد منعقد ہوا ہے۔

منتظمین نے کہاکہ وہ "وقت کے ساتھ بدل رہے ہیں” اور اس کے بجائے وہ کامیاب خواتین اور حسن کے غیر حقیقی معیارات جیسے مسائل سے نبرد آزما خواتین کی کہانیوں کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم چلائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536458

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں