مشال ملک کا مقبوضہ کشمیر کی کم عمرترین پیلٹ متاثرہ بچی کو خراج تحسین

96
مشعال ملک

سرینگر ۔ 20 جنوری(اے پی پی)جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں کم عمر ترین پیلٹ متاثرہ بچی حبا نثار کاایک خاکہ تیار کیا ہے جس میں علاقے میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کی عکاسی کی گئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیان کے علاقے کاپرن سے تعلق رکھنے والی18ماہ کی حبانثارکی آنکھ حال ہی میں بھارتی فورسز کے پیلٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ حبا جس کی ایک آنکھ بینڈیج میں لپٹی ہوئی ہے، دوسرے بچوں کے درمیان ایک گڑیاکے ساتھ کھیل رہی ہے۔