27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمشترکہ حریت قیادت کیاقوام متحدہ کے سربراہ کے نام یادداشت،کشمیر میں انسانیت...

مشترکہ حریت قیادت کیاقوام متحدہ کے سربراہ کے نام یادداشت،کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم بند کرانے کی اپیل

- Advertisement -

سرینگر۔23اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںسید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ایک یادداشت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے نام ارسال کیا ہے جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھارتی فورسزکی طرف سے نہتے کشمیریوںکا قتل عام ، انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے یادداشت میں اقوام متحدہ سے کہاہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش تماشائی بنے رہنے کی بجائے ظلم و تشدد کا سلسلہ بندکرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی ادارے کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کو اس کے تاریخی پس منظر میں اپنی منظور کردہ متعدد قراردادوں کی روشنی کے تحت حل کرائے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118741

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں