مشترکہ حریت قیادت کی برہان وانی شہید کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال کی کال، کشمیر سیاسی یا اقتصادی مراعات کا نہیں ، حق خود اردیت کا مسئلہ ہے، حریت رہنما

سرینگر ۔ 5 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ممتا ز نوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی پر 8جولائی بروز اتوار مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو8 جولائی 2016کومحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اپنے دو …

سرینگر ۔ 5 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ میں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے ممتا ز نوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی کی شہادت کی دوسری برسی پر 8جولائی بروز اتوار مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو8 جولائی 2016کومحاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ما ﺅرائے عدالت قتل کر دیا تھا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ شہید برہان وانی اور دیگر شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 8جولائی کو شہید کے آبائی علاقے ترال میں ایک عوامی اجتماع کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں