سرینگر ۔ 14ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمدیاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حریت کارکن حکیم الرحمان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے سرینگرمیں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ حال ہی میں ڈیڑھ برس سے زائد عرصہ تک جیل میں نظربند رہنے کے بعد رہاہونیوالے حکیم الرحمن کو بھارتی فوجیوںنے گزشتہ ہفتہ کے روز بومئی سوپور میںانکے گھر کے باہر گولی مار کر شہید کردیاتھا۔