سرینگر۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںمشترکہ حریت قیادت نے کہاہے کہ نام نہاد انتخابی ڈھونگ کے دوسرے مرحلے کے دوران مکمل بائیکاٹ اور احتجاجی ہڑتال کے ذریعے ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کو ایک بار پھر مسترد کرنے پر کشمیری عوام کا خیرمقدم کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دھاندلی زدہ اس بے سود مشق کاواحدمقصد جموںوکشمیر کے بارے میں عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں بیانیہ اور اس دیرینہ تنازعے کے حل کی ضرورت کو پس و پشت ڈالا جاسکے ۔